1 مارچ، 2010، 12:13 PM

غزہ

مسجد الاقصی میں اسرائیلی بربریت کے خلاف غزہ میں احتجاجی مظاہرہ

مسجد الاقصی میں اسرائیلی بربریت کے خلاف غزہ میں احتجاجی مظاہرہ

مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کی بربریت اور بے گناہ فلسطینیوں کی گرفتاری کے خلاف غزہ میںزبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کی بربریت اور بے گناہ فلسطینیوں کی گرفتاری کے خلاف غزہ میںزبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصی کے احاطے میں داخل ہونے اور فلسطینیوں کی گرفتاری کے خلاف اسلامی جہاد موومنٹ کے تحت غزہ شہر میں احتجاجی مارچ کیاگیا۔ مظاہرین تحریک کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی سے روکے۔  ورن اس کے سنگين نتائج برآمد ہونگے۔

 

News ID 1043534

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha